1 اگست 2014 - 12:43
اسلام آباد آج سے اللہ کے بجائے فوج کے حوالے

اکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو آج یکم اگست سے تین مہینے کے لیے فوج کے حوالے کیا جارہا ہے جو سیکیورٹی کے معاملات میں سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو آج یکم اگست سے تین مہینے کے لیے فوج کے حوالے کیا جارہا ہے جو سیکیورٹی کے معاملات میں سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال کو دیکھتے ہوئے یکم اگست سے اسلام آباد کی سیکیورٹی پاکستان کی فوج کے سپرد کردی جائے گی۔ اس رپورٹ کے مطابق سیکڑوں فوجیوں کو اسلام آباد کے اہم مقامات پر تعیینات کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کی توسیع کو دیکھتے ہوئے، حکومت پاکستان نے دہشتگردوں کے ممکنہ ردعمل کو روکنے کے لئے پاکستان کے بڑے شہروں میں ہائی الرٹ سیکیورٹی احکامات جاری کردیئے تھے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ مہینے 25 جولائی کو اسلام آباد کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت یکم اگست سے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت درخواست کردی گئی ہے اور اس آرٹیکل کے تحت اسلام آباد فوج کے حوالے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتیں پہلے ہی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرچکی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲